سپریم کورٹ دہری شہریت سے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ڈاکٹرفاروق ستار

اس فیصلے سے 12 ارب ڈالر سے زیادہ رقوم کی ترسیل بھی متاثرہونے کا خدشہ ہے، فاروق ستار


ویب ڈیسک October 05, 2012
فاروق ستارنے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے حق سے محروم کرنے سے قومی مفادات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ فوٹو: فائل

ایم کیوایم کےرہنما اوروفاقی وزیرڈاکٹرفاروق ستارنے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ دہری شہریت کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے حق سے محروم کرنے سے قومی مفادات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

فاروق ستارنے کہا کہ اس فیصلے سے 12 ارب ڈالر سے زیادہ رقوم کی ترسیل بھی متاثرہونے کا خدشہ ہےجو بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک بھیجتے ہیں۔انہوں نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ یہ معاملہ نظر ثانی کے لئے پارلیمنٹ کو بھجوایا جائے تا کہ قومی اتفاق رائے سے اسےحل کیا جاسکے۔

فاروق ستار نے کہا کہ وہ مسلم لیگ(ن) سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ دہری شہریت کے بل کی منظوری میں ہمارا ساتھ دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں