سپریم کورٹ دہری شہریت سے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ڈاکٹرفاروق ستار
اس فیصلے سے 12 ارب ڈالر سے زیادہ رقوم کی ترسیل بھی متاثرہونے کا خدشہ ہے، فاروق ستار
ایم کیوایم کےرہنما اوروفاقی وزیرڈاکٹرفاروق ستارنے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ دہری شہریت کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے حق سے محروم کرنے سے قومی مفادات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
فاروق ستارنے کہا کہ اس فیصلے سے 12 ارب ڈالر سے زیادہ رقوم کی ترسیل بھی متاثرہونے کا خدشہ ہےجو بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک بھیجتے ہیں۔انہوں نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ یہ معاملہ نظر ثانی کے لئے پارلیمنٹ کو بھجوایا جائے تا کہ قومی اتفاق رائے سے اسےحل کیا جاسکے۔
فاروق ستار نے کہا کہ وہ مسلم لیگ(ن) سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ دہری شہریت کے بل کی منظوری میں ہمارا ساتھ دے۔