آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

آرمی چیف اپنے دورے کے دوران افغانستان کی سول اور فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک February 17, 2015
آرمی چیف کے ہمراہ دیگر اعلیٰ عسکری حکام بھی ہیں، فوٹو: فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ افغان صدر سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ''آئی ایس پی آر'' کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کابل پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا عسکری وفد بھی ہے جس میں آئی ایس آئی چیف اور ڈی جی ملٹری آپریشنز بھی شامل ہیں۔ آرمی چیف اپنے دورے کے دوران افغانستان کی سول اور فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں