منیرہ شاکررکن قومی اسمبلی اوررفعت خان ایڈووکیٹ رکن سندھ اسمبلی منتخب

الیکشن کمیشن نے دونوں ارکان کو خواتین کی مخصوص نشستوں پرمنتخب قراردے کر نوٹی فکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک October 05, 2012
سپریم کورٹ نے دہری شہریت سے متعلق فیصلے میں پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی فرح نازاصفہانی اور ایم کیوایم کی رکن سندھ اسمبلی نادیہ گبول کو نااہل قراردے دیا تھا۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کی فرح نازاصفہانی اور ایم کیوایم کی نادیہ گبول کی جگہ نئے ارکان اسمبلی کاانتخاب کرلیاگیا۔

فرح نازاصفہانی کی جگہ پیپلزپارٹی نے منیرہ شاکرکو رکن قومی اسمبلی اورایم کیوایم نے نادیہ گبول کی جگہ رفعت خان ایڈووکیٹ کو رکن سندھ اسمبلی نامزد کردیا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دہری شہریت سے متعلق فیصلے میں پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی فرح نازاصفہانی اور ایم کیوایم کی رکن سندھ اسمبلی نادیہ گبول کو نااہل قراردے دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے دونوں ارکان کو پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کی خواتین کی مخصوص نشستوں پرمنتخب قراردے کر نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |