سابق بی سی سی آئی چیف سری نواسن کے گرد قانون کا گھیرا مزید تنگ

سری نواسن پر آئی پی ایل کے نشریاتی حقوق فروخت کرتے ہوئے 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمیشن کھانے کا الزام ہے


AFP February 17, 2015

بھارت میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ سری نواسن کے خلاف آئی پی ایل کے نشریاتی حقوق کی فروخت میں خردبرد کے معاملے میں جواب طلب کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری نواسن، آئی پی ایل کے سابق سربراہ للیت مودی اور دیگر افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے 2009 میں آئی پی ایل کے نشریاتی حقوق فروخت کرکے کمیشن کی صورت میں 6 کروڑ90 لاکھ ڈالر وصول کئے۔ بھارتی ادارے کے اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ سری نواسن، للیت مودی اور دیگر افراد کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جس میں ان سے نشریاتی حقوق کی فروخت کے سلسلے میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے باعث سری نواسن کو بی سی سی آئی کی صدارت سے سبکدوش کردیا تھا جبکہ للیت مودی پر بھی مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں کبھی کوئی سرکاری عہدہ حاصل کرنے پر پابندی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں