انجیلینا جولی نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا

اپنی تمام توجہ ہدایت کاری اور فلاحی کاموں میں صرف کروں گی، انجیلینا جولی


ویب ڈیسک February 17, 2015
فلم نگری سے میرا ناطہ ختم نہیں ہوا کیوں اب میں اداکاری نہیں بلکہ لوگوں سے اداکاری کرواؤں گی ، انجلینا جولی فائل فوٹو

ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی نے 24 سال فلم نگری پر راج کر نے کے بعد اداکاری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اداکاری کو خبرباد کہہ رہی ہوں تاہم فلم نگری سے میرا ناطہ ختم نہیں ہوا کیوں اب میں اداکاری نہیں بلکہ لوگوں سے اداکاری کرواؤں گی جس کے لئے فلموں کی ہدایت کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انجیلینا کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی تمام توجہ ہدایت کاری اور فلاحی کاموں میں صرف کر یں گیں۔

انجیلینا نے کہا کہ 2007 میں جب والد کا انتقال ہوا تو اس وقت ہی اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم اس میں کچھ وقت لگ گیا، والدہ مجھے اداکارہ بنانا چاہتی تھی جس میں وہ کامیاب رہیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ نے متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں سر فہرست ''آ مائٹی ہارٹ، وانٹڈ، چینجلنگ، سالٹ، مسٹر اینڈ مسز اسمتھ اور ان بروکن'' شامل ہیں۔

واضح ر ہے کہ انجیلینا جولی اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کی خیر سگالی کے سفیر کے طور پر دنیا میں پہچانی جاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں