بھارتی ٹیم کو زیادہ خطرہ جنوبی افریقا سے ہے سچن ٹنڈولکر

جنوبی افریقن کھلاڑی بہت زیادہ پھرتیلے اور شاطر ہیں اس لئے بھارتی ٹیم کو ان کے خلاف ایک، ایک رن لینا مشکل ہوگا،ٹنڈولکر

اس میں کوئی شک کی بات نہیں کہ ڈیل اسٹین پروٹیز کا اہم بولر ہے جو ناقابل یقین حد تک اچھی بولنگ کرتا ہے،ٹنڈولکر فوٹو:فائل

بھارت کے سابق مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا انتہائی خطرناک ٹیم ہے اور بھارت کو ورلڈ کپ میں اس سے زیادہ خطرہ ہے۔


بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کو بڑی اوپننگ پارٹنر شپ اور محتاط طریقے سے رنز بنانے کی ضرورت ہوگی کیونکہ جنوبی افریقن کھلاڑی بہت زیادہ پھرتیلے اور شاطر ہیں اس لئے ان کے خلاف ایک، ایک رن لینا مشکل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک کی بات نہیں کہ ڈیل اسٹین پروٹیز کا اہم بولر ہے جو ناقابل یقین حد تک اچھی بولنگ کرتا ہے اورہم پہلے اندازہ نہیں لگا سکتے کہ وہ کیسی بولنگ کرنے والا ہے لہٰذا بھارتی کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ اس کے سامنے محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے رنز بنانے کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

سچن کا کہنا تھا کہ بھارت ورلڈ کپ چیمپئن کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے تاہم اس کے لئے ٹیم کو تسلسل کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے اور ورلڈ کپ جیتنے کے لئے صرف چند کھلاڑیوں کو نہیں بلکہ پوری ٹیم کو پرفارم کرنے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story