عمرہ کی غرض سے آنے والی خاتون نے مسجد الحرام میں خودکشی کرلی

خاتون نے مسجد الحرام میں مطاف کی سب سے بلند منزل سے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا


ویب ڈیسک February 17, 2015
لاش کو اسپتال منتقل کرکے خودکشی کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

عمرہ کی غرض سے آنے والی خاتون نے مسجد الحرام میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

عرب ویب سائٹ العربیہ کے مطابق عمرہ کی غرض سے آنے والی خاتون مسجد الحرام میں مطاف کی سب سے بلند منزل سے کود گئی اور سر کے بل گرنے سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ ہوگئی۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی جب کہ لاش کو اسپتال منتقل کرکے خودکشی کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اپنی جان کا خاتمہ کرنے والی معتکف خاتون ذہنی مریض یا گھریلو ناچاقی کا شکار ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ بعض مسلمانوں میں مسجد الحرام میں موت کو افضل ماننا بھی اس کی وجہ ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں