سعودی عالم نے زمین کی سورج کے گرد گردش کے نظریئے کو مسترد کردیا

زمین ایک جگہ پر رکی ہوئی ہے اور سورج زمین کے گرد گھومتاہے، سعودی عالم دین کا نظریہ
زمین سورج کے نہیں بلکہ سورج زمین کے گرد گھومتاہے، سعودی عالم دین کا نظریہ، فوٹو : العربیہ نیوززمین سورج کے نہیں بلکہ سورج زمین کے گرد گھومتاہے، سعودی عالم دین کا نظریہ، فوٹو : العربیہ نیوز

زمین سورج کے نہیں بلکہ سورج زمین کے گرد گھومتاہے، سعودی عالم دین کا نظریہ، فوٹو : العربیہ نیوز

سعودی عالم نے زمین کے سورج کے گرد گھومنے کے نظریہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین سورج کے گرد نہیں گھومتی ہے۔


سعودی عالم دین شیخ بندر الخیبری نے زمین کے سورج کے گرد گھومنے کے نظریہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے بلکہ یہ ایک جگہ پر رکی ہوئی ہے اور سورج زمین کے گرد گھومتاہے۔ اپنے اس بیان کی وضاحت میں سعودی عالم کا کہنا تھا کہ ہمیں اگر چین جانا ہے تو ہم شارجہ ائیرپورٹ جاتے ہیں اور اگر زمین ایک سمت میں گھوم رہی ہوتی تو چین خود جہاز تک آتا کیوں کہ زمین گھوم رہی ہےاور اگر زمین مخالف سمت میں گھومتی تو ہم کبھی بھی چین نہیں پہنچ پاتے کیونکہ چین بھی زمین کے ساتھ گھوم رہا ہوتا۔
Load Next Story