وعدے نہیں انعامات ایکسپریس میڈیا کی ’جوش کرکٹ ورلڈ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری
ایکسپریس میڈیا گروپ، میکڈونلڈ پاکستان اور فاسٹ فوڈ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری'جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم' میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔
ورلڈکپ 2015 کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق 2 سوالات کے درست جواب دینے پر راولپنڈی کے خوش نصیب محمد عارف نے فوڈ فیکٹری جیت لی۔ ایک سوال کا درست جواب دینے پر قصور کے ایم سعید کو جوسربلینڈرکا انعام دیا گیا۔ ایکسپریس میڈیا گروپ کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ منیر حسین نے محمد عارف کو فوڈ فیکٹری بطور انعام دی۔
اس موقع پر محمد عارف نے ایکسپریس میڈیا گروپ اور میکڈونلڈ پاکستان کا شکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز اور روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ہوں یاکھیل کا میدان ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔ انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ2015 میں قوم کوکرکٹ ٹیم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ قومی ٹیم پول میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچے گی۔
انھوں نے کہا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ کی طرف سے انعام ملنا ایک اعزاز ہے، دیگر اداروں کو بھی کرکٹ کے شائقین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ واضح رہے ''جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس، میکڈونلڈ کے'' اسکیم کے تحت پاکستان کے میچ کے روز 3 آسان سوالوں کے درست جواب دینے پر موٹرسائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دیے جائیں گے۔
صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کیے جاتے ہیں۔