سلمان بٹ کااسپاٹ فکسنگ کا اعتراف معافی نامہ جمع کرادیا
سابق کپتان سلمان بٹ نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے تحریری معافی نامہ پی سی بی میں جمع کرادیا۔
سلمان بٹ نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کی جس میں انھوں نے اعتراف کیا کہ انگلینڈ کیخلاف میچ کے دوران فاسٹ بولر محمد آصف اور محمد عامر کی جانب سے کرائی گئی نو بالز سے وہ پہلے سے آگاہ تھے۔ دونوں پیسرز نے نو بالز جان بوجھ کر کرائیں۔ جو کچھ بھی ہوا اس پر معافی کے طلب گار ہیں۔
اسکینڈل میں ملوث محمد عامر پہلے ہی اپنے جرم کا اعتراف کر چکے ہیں اور آئی سی سی ان کے مثبت رویے کی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت بھی دے چکی ہے۔ دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہمعافی نامہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو ارسال کیا جائے گا۔