سندھ حکومت نے ذوالفقار مرزا کی رہائش گاہ پر تعینات پولیس اہلکار واپس بلا لیے

بنگلے پر لگا وائرلیس سسٹم بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

سندھ حکومت کے احکامات پر سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدین میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بنگلے سے پولیس سیکیورٹی واپس لے لی گئی، بنگلے پر لگا وائرلیس سسٹم بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ذوالفقار مرزا کی جانب سے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے جواب میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Load Next Story