امریکا نے اپنی کمپنیوں کو اسلحہ بردار ڈرون طیارے فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ڈرون طیاروں کی برآمد سے متعلق جاری کی گئی پالیسی کے مطابق حکومت نے فوجی مقاصد کے لئے ڈرون طیاروں کی برآمد کا فیصلہ کیا ہے، نئی پالیسی کے تحت امریکی کمپنیاں اسلحہ بردار اور تجارتی ڈرون طیارے فروخت کرسکیں گی تاہم اس کی خرید و فروخت صرف سرکاری سطح پر ہی ہوگی، ڈرون طیارے خریدنے والا ملک ان کے استعمال سے متعلق شرائط پر عمل کی مکمل یقین دہانی کرائے گا جن میں عالمی قوانین پر عمل درآمد بھی شامل ہے۔
دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ بردار ڈرون طیاروں کی خروخت کے حوالے سے جاری کی گئی نئی پالیسی دنیا بھر میں اس کی بڑھتی ہوئی طلب کو دیکھتے ہوئے تشکیل دی گئی ہے۔