ژوب میں ایف سی کی کارروائی پی ٹی سی ایل کے 5 مغوی ملازمین بازیاب

ملازمین کی بازیابی کے لئے کارروائی رات گئے پاک افغان سرحدی علاقے کانوکائی میں کی گئی


ویب ڈیسک February 18, 2015
جھڑپ میں مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا، ایف سی ترجمان فوٹو: فائل

ایف سی نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں کارروائی کرکے پی ٹی سی ایل کے 5 ملازمین کو بازیاب کرالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملازمین کی بازیابی کے لئے کارروائی رات گئے پاک افغان سرحدی علاقے کانوکائی میں کی گئی جس میں پی ٹی سی ایل کے کے 5 ملازمین کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا جب کہ مزید ایک مغوی کی بازیابی کے لئے ایف سی کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی سی ایل کے ملازمین کو 2 ہفتے قبل کوئٹہ سے گاڑی سمیت اغوا کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں