پاکستان پر امن ملک سے جنگی علاقے میں تبدیل ہوگیا چوہدری نثار علی

سانحہ نائن الیون سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک February 18, 2015
گزشتہ 13 سال میں اس ملک نے کئی نائن الیون دیکھے، وفاقی وزیر داخلہ، فوٹو:فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ سانحہ نائن الیون سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا اور یہ پر امن ملک سے جنگی علاقے میں تبدیل ہوگیا۔

ہیوسٹن میں انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ سانحہ نائن الیون میں کوئی بھی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن اس سانحے کے سب سے زیادہ اثرات کا سامنا پاکستان کو ہی کرنا پڑا، گزشتہ 13 سال میں اس ملک نے کئی نائن الیون دیکھے۔ انہوں نے کہا پاکستان پر امن ملک سے جنگی علاقے میں تبدیل ہوگیا اورجنگیں کبھی مسائل کا حل نہیں ہوتیں۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان پر پہلے اتنی توجہ نہیں دی گئی جو اب دی جارہی ہے جب کہ ہم آج بھی 30 لاکھ افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |