زمبابوے نے متحدہ عرب امارات کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

زمبابوے نے 286 رنز کا ہدف 48 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پورا کرلیا


ویب ڈیسک February 19, 2015
زمبابوے کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے سین ولیمز تھے جو 76 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔ فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں زمبابوے نے متحدہ عرب امارات کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن کے سیکسٹن اوول میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے 286 رنز کا ہدف 48 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پورا کرلیا، زمبابوے کے اوپنرز نے ہدف کے تعاقب میں ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 64 رنز کی شراکت قائم کی تاہم سکندر رضا 46 کے افرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، زمبابوے کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہیملٹن مساکڈزا تھے جو 72 کے مجموعے پر صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، زمبابوے کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے سین ولیمز تھے جو 76 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ برینڈن ٹیلر 47 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں ریگس چاکبوا 35، کریگ اروائن 42 اور سولومن مائر 9۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے محمد توقیر نے 2 جب کہ محمد نوید، امجد جاوید، ناصر عزیز اور کرشنا چندرن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بہترین پارفارمنس پر سین ولیمز کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔

قبل ازیں یو اے ای نے زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز اسکور کئے۔ یو اے ای نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو خلیجی ٹیم کو پہلا نقصان 26 پر ہوا جب امجد علی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ 40 کے مجموعی اسکور پر آندرے برنگر 22بھی رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد تیسری وکٹ کے لئے کرشنا چندرن اور خرم خان کے درمیان 82 رنز کی شراکت ہوئی، کرشنا 34 جب کہ خرم 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سواپنل پٹیل اور شائمن انور کے درمیان بھی 82 رنز کی ساجھے داری ہوئی، سواپنل 32 اور شائمن 50 گیندوں پر جارحانہ 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سے ٹنڈئی چٹارا نے 3 جب کہ سولومن مائر اور سین ولیمز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں