سابق قائم مقام صدر وسیم سجاد کے گھر ڈکیتی
4 ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر یرغمال بنایا اور لاکھوں کاسامان لوٹ کر فرار ہو گئے
سابق قائم مقام صدر اور چیرمین سینیٹ وسیم سجاد کے چک شہزاد میں واقع فارم ہاؤس سے ڈاکو لاکھوں کا سامان لے کر فرار ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وسیم سجاد کے چک شہزاد میں واقع فارم ہاؤس میں 4 ڈاکو داخل ہوئے اور وسیم سجاد سمیت اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر لاکھوں کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔