ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک فائرنگ کے واقعات میں9افراد زخمی
مومن آباد میںفائرنگ سے3افراد زخمی،بلدیہ اتحاد ٹائون میں ہوٹل پرفائرنگ سے 2 زخمی
ملیرکینٹ کے علاقے سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 9 افراد زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق ملیرکینٹ کے علاقے سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے تشدد کرکے ہلاک کیا ، ملیر کینٹ پولیس کے مطابق گالف کلب نیو لنک روڈ پر نامعلوم ملزمان ایک خاتون کی لاش پھینک کر فرار ہوگئے ،
خاتون نے پھولدار ملٹی کلر کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں جبکہ سیاہ برقع بھی زیب تن کیا ہوا تھا ، لاش پر تشدد کے نشانات ہیں جبکہ عمر تقریباً 40 برس معلوم ہوتی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے میں رکھوادی گئی ہے ، اورنگی ٹائون کے علاقے مومن آباد میں نامعلوم ملزمان نے بازار میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو زخمی کردیا ، مومن آباد پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اے ون ہوٹل سیکٹر فور ایف میں فائرنگ کی جس سے حق نواز ولد محمد شفیع ، محمد نعیم ولد فیض محمد اور اللہ ڈنو زخمی ہوگئے ،
پولیس کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود افراد واقعے کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں اور پولیس سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جس کے باعث واقعے کی نوعیت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ، زخمیوں کی عمریں 35 سے 40 برس کے درمیان ہیں ،بلدیہ اتحاد ٹائون میں بھی نامعلوم ملزمان نے ہوٹل پر فائرنگ کردی جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے ، موچکو پولیس کے مطابق واقعہ محمد خان کالونی پاکستان ہوٹل اتحاد ٹائون پر پیش آیا جہاں ملزمان کی فائرنگ سے فیض فقیر ولد ایران گل اور نشتر خان ولد جان خان زخمی ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور ملزم مضروب کا داماد ہے جس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کی اور فرار ہوگیا ،
مضروب اتحاد ٹائون کے رہائشی ہیں ، ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹائون کے ہی علاقے پانچ نمبر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 47 سالہ نوری ولد عبدالشکور ، کورنگی ڈھائی نمبر پر 42 سالہ باز محمد ، پرانا گولیمار میں 30 سالہ بلال اور ایئرپورٹ کے قریب 45 سالہ قاری اختر زخمی ہوگئے جنھیں عباسی شہید اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، متعلقہ پولیس واقعات سے لاعلم رہی ، نیو کراچی سیکٹر 5-G میں تیز رفتار منی بس کی ٹکر سے راہگیر ہلاک ہوگیا ، متوفی کی لاش فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی ،
کارروائی کے لیے جانے والے نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کے سب انسپکٹر اسماعیل نے ایکسپریس کو بتایا کہ متوفی گل آفتاب ولد عظمت خان پیدل جارہا تھا کہ منی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ، متوفی کی عمر تقریباً 45 برس تھی اور وہ نیو کراچی سیکٹر فائیو جی کا رہائشی تھا ، حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔