سانحہ بلدیہ کی مزید تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

صوبائی محکمہ داخلہ نے جے آئی ٹی میں شامل مزید 4 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرلیے


ویب ڈیسک February 19, 2015
سید جاوید علی، حماد صدیقی، عبدالرحمان عرف بھولا اور اصغر بیگ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: حکومت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی مزید تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے واقعے میں ملوث مزید 4 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیے ہیں۔

سیکریٹری داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی مزید تفتیش کے لئے ایڈیشنل آئی جی کرائم برانچ خادم حسین بھٹی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں ڈی آئی جی مشتاق شاہ بھی شامل ہیں جبکہ ڈی جی رینجرزسندھ اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو بھی کمیٹی میں افسران فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب صوبائی محکمہ داخلہ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ میں شامل مزید 4 افراد کے ناموں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرلیا ہے جن میں سید جاوید علی، حماد صدیقی، عبدالرحمان عرف بھولا اور اصغر بیگ کا نام بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی تھی جس کے بعد ایک ملزم رضوان قریشی کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں