عتیقہ اوڈھوکے شوبز میں 30 سال مکمل ہونے پر ساتھیوں کا خراج تحسین

تقریب میں عتیقہ اوڈھو کے کیرئیر کی منفرد تصاویر کو بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔


نمرہ ملک February 20, 2015
عتیقہ اوڈھو کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں عتیقہ اوڈھو کے کیرئیر کی منفرد تصاویر کو بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ فوٹو : فائل

پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ عتیقہ اوڈھوکے شوبز انڈسٹری میں 30 سال مکمل ہونے پر ان کے اعزازمیں کراچی کی انڈس ویلی میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

عتیقہ اپنی زندگی کی 47 بہاریں دیکھ چکی ہیں،اپنے قیمتی 30 سال پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے لیے وقف کرنے والی عتیقہ اوڈھو کے اعزاز میں ہونے والی تقریب،کاسمیٹکس اور پانڈز بیوٹی پراڈکٹس کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔ تقریب میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ اہم شخصیات ساجد حسن، سلطانہ صدیقی، ریحان شیخ و دیگر نے شرکت کی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں عتیقہ اوڈھو کے کیرئیر کی منفرد تصاویر کو بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر عتیقہ کے شوہر اور رکن سندھ اسمبلی ثمر علی خان بھی موجود تھے جنہوں نے محفل میں اعتراف کیا کہ وہ بھی اپنی بیگم کے بہت بڑے مداح ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں