ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ہرادیا

بہترین پرفارمنس پر کرس گیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


ویب ڈیسک October 05, 2012
بہترین پرفارمنس پر کرس گیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔


پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے پی جے کمنز 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔


آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسکا کوئی بھی کھلاڑی ویسٹ انڈیز کی بولنگ کے آگے جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 16.4 اوورز میں 131 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان جارج بیلی نے 29 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے رامپال نے 3، سنیل نرائن، بدری اور پولارڈ نے 2،2 جبکہ سیمیولز نے ایک وکٹ حاصل کی۔


بہترین پرفارمنس پر کرس گیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


فائنل میچ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 7 اکتوبر کو کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |