پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی ہاٹ لائن ٹھنڈی پڑ گئی
پی سی بی کی جانب سے جاری کیا جانیوالا فون نمبر 3037850000 مسلسل بند جارہا ہے
پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی ہاٹ لائن ٹھنڈی پڑ گئی۔
اسپاٹ اور میچ فکسنگ کے واقعات بڑھنے کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ہر ملک کے کرکٹ بورڈ کو کھیل میں بد عنوانی روکنے کیلیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا پابند کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک ایسی ہاٹ لائن کا متعارف کرانا بھی ہے جہاں کھلاڑی کسی بھی مشکوک شخص کے رابطہ کرنے یا کوئی منفی سرگرمی نظر آنے پر اطلاع کرسکیں، مگر پی سی بی کی جانب سے جاری کیا جانیوالا فون نمبر 3037850000 مسلسل بند جارہا ہے،سینئر جنرل منیجر ویجیلنس کرنل اعظم اس وقت ورلڈکپ میں شریک قومی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔
یاد رہے کہ پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کا سالانہ خرچ 80 لاکھ کے قریب ہے،گذشتہ دنوں پینٹنگولر کپ کے دوران بھی پلیئرز کو رپورٹ کرنے کی سہولت میسر نہیں رہی۔