انگلش ٹیم کیلیے ناکامیوں سے دامن چھڑانا بڑا چیلنج

ایونٹ میں آغاز اچھا نہیں ہوا جس کی وجہ سے کھلاڑی کافی مایوس مگر ان کے حوصلے بلند ہیں، انگلش کپتان


Sports Desk/AFP February 20, 2015
ایونٹ میں آغاز اچھا نہیں ہوا جس کی وجہ سے کھلاڑی کافی مایوس مگر ان کے حوصلے بلند ہیں، انگلش کپتان. فوٹو: فائل

CHENGDU: ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا میچ ویلگٹن میں کھیلا جائے گا لیکن انگلش ٹیم کیلیے ناکامیوں سے دامن چھڑانا بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے افتتاحی مقابلے میں آسٹریلیا نے111 رنز سے شکست دی تھی، اس سے قبل ٹیم ٹرائنگولر سیریز میں بھی کینگروز سے تینوں میچز ہار گئی تھی، اب اس کا مقابلہ میگا ایونٹ کے دوسرے میزبان نیوزی لینڈ سے ہوگا جو اپنے دونوں میچز جیت چکا ہے۔ انگلش ٹیم اپنی ناکامیوں اور حریف سائیڈ کی کامیابیوں کے سلسلے کو بریک لگانے کی خواہاں ہے۔

سب سے زیادہ تشویش کا باعث کپتان ایون مورگن کی فارم ہے، وہ گذشتہ میچ میں بھی صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے، اس بار بھی کوشش فارم میں واپسی ہوگی جس کی وجہ سے ان پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے، انھوں نے کہاکہ ہمارا ایونٹ میں آغاز اچھا نہیں ہوا جس کی وجہ سے کھلاڑی کافی مایوس مگر ان کے حوصلے بلند ہیں، ہمارے لیے یہ میچ کافی اہمیت کا حامل اور ہم فتح کیلیے پُرعزم ہیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی جانب سے وہی الیون میدان میں اتاری جائے گی جس نے سری لنکا اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف فتح دلائی۔

کپتان میک کولم نے مسلسل کرکٹ کا بھی شکوہ کردیا،وہ کہتے ہیں کہ 7 دنوں میں ہم تیسرا میچ کھیل رہے ہیں مگر ہم تھکن کو غالب نہیں آنے دیں گے، اس مقابلے کے بعد ہمیں آرام کا کافی وقت میسر آئے گا۔ واضح رہے کہ میچ کے دوران موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، البتہ تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔

اگرچہ کپتان میک کولم کو ڈراپ ان پچ پر بڑے اسکور کی توقع ہے مگر یہاں پاکستانی ٹیم تین ہفتے قبل 210 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی،اس سے چند دن قبل سری لنکا نے 287 رنز بنانے کے بعد میزبان کو253 پر ٹھکانے لگا دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں