سرکاری ونجی اداروں سے میری تمام تصاویر ہٹادی جائیں الطاف حسین

سرکاری ونجی دفاتر کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، الطاف حسین


ویب ڈیسک October 05, 2012
سرکاری ونجی دفاتر کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، الطاف حسین فوٹو فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سرکاری ونجی اداروں سےاپنی تمام تصاویرفوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

لندن سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے کہا ہے کہ سرکاری ونجی دفاتر کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں۔ اگر دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکن اپنے لیڈروں کی تصاویر لگانا چاہیں توانہیں لگانے دیں اور اس بحث میں ہرگزنہ الجھا جائے کہ دوسرے سیاسی رہنماوں کی تصاویر تو لگی ہوئی ہیں۔

الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے تمام ذمہ داران پر زور دیا ہے کہ وہ ان کی اس ہدایت پرفوری عمل کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں