ایم کیو ایم عوام کی بے لوث خدمت پریقین رکھتی ہےرابطہ کمیٹی

پاکستانی بنگالیوںکوبنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں...


ایکسپریس July 14, 2012
پاکستانی بنگالیوںکوبنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے

پاکستانی بنگالیزایکشن کمیٹی کے وفدنے چیئرمین شیخ فیروزکی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان وسیم آفتاب اورنیک محمدسے ملاقات کی اورانھیں پاکستانی بنگالیوںکو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، وفدمیںوائس چیئرمینز محمدیونس غازی،حاجی امان اللہ،جنرل سیکریٹری ماسٹرغیاث ،جوائنٹ سیکریٹری نورعالم سلطانی،سپریم کونسل کے رکن ابوالحسن سنار،انورعالم،مرکزی نائب صدریوتھ کونسل محمدعمران ،جنرل سیکریٹری محمدجہانگیر اور مرکزی آفس سیکریٹری محمد سیف الاسلام کے علاوہ دیگرشامل تھے،

اس موقع پرکراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم بھی موجودتھے،شیخ محمدفیروزنے بنگالیوںکے مسائل پیش کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میںبنگالیوں کی 132سے زائدآبادبستیاںبنیادی سہولیات پانی،بجلی،گیس اورسیوریج سمیت دیگرسہولیات سے محروم ہیں، انھوںنے کہاکہ کراچی میںآبادبنگالیوںکوشناختی کارڈ کے حصول میںبھی مسائل کا سامناہے، وسیم آفتاب اورنیک محمدنے پاکستانی بنگالیزایکشن کمیٹی کی گذارشات کوغورسے سنااور انھیںمتحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ہرممکن تعاون کایقین دلایا، انھوںنے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ بلاتفریق رنگ ونسل عوام کی بے لوث خدمت پریقین رکھتی ہے،

ایم کیوایم نے ماضی میںبھی بنگالیوںکے حقوق کے لیے آوازبلندکی اوراس روایت کو قائم رکھتے ہوئے آئندہ بھی پاکستانی بنگالیوںکیلیے ہرفورم پرآوازبلندکی جائیگی، انھوںنے وفدکی متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزآمد کاخیرمقدم کیااور کہاکہ کراچی میںآبادپاکستانی بنگالیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی متحدہ قومی موومنٹ کی اولین ترجیحات میںشامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں