سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی باز گشت نام کوئی نہیں لیتا

سراج الحق نے ایکسپریس کو بتایاسینیٹ انتخابات میں اراکین کی قیمتیں آلو ٹماٹرکی طرح لگائی جارہی ہیں


Zeeshan Anwar February 20, 2015
جے یوآئی (ف) کےمولانا عطاالرحمن نے کہاکہ یہ ایک غیر قانونی عمل ہے اس کاعلاج جماعتی بنیادپرالیکشن کرانا ہے۔ فوٹو: فائل

سینیٹ انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی کا عمل شروع ہوتے ہی ''ہارس ٹریڈنگ'' کی باتیں بھی سامنے آنے لگی ۔

گزشتہ روزسیاسی رہنماوں نےاراکین اسمبلی کو سبزی اورمال مویشی قراردیاتوکسی نے اسے جمہوری سیاست کےخلاف دہشت گردی قراردیاتاہم ''آف دی ریکارڈ'' ساری معلومات رکھنے کے باوجودپراسرارخاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ایکسپریس کو بتایاکہ سینیٹ انتخابات مال مویشی منڈی بن چکے ہیں اراکین کی قیمتیں آلو ٹماٹرکی طرح لگائی جارہی ہیں،جے یوآئی (ف) کے رہنما مولانا عطاالرحمن نے کہاکہ یہ ایک غیر قانونی عمل ہے تاہم اس کاعلاج جماعتی بنیادپرالیکشن کرانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |