یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پٹرول کی قیمت میں 3.97 روپے، ہائی آکٹین کی قیمت میں 4.50 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل 2.60 روپے فی لیٹر مہنگاہونے کا امکان ہے


ویب ڈیسک February 20, 2015
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث گزشتہ 7 ماہ سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی تھی۔ فوٹو: فائل

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں اضافے اور جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے کے باعث یکم مارچ سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 97 پیسے فی لیٹر ، ہائی آکٹین کی قیمت میں 4.50 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے61 پیسے اور مٹی کا تیل 2 روپے 67 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث گزشتہ 7 ماہ سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں