گریڈ 18 کے افسر اور اہلیہ کا گھریلو ملازمہ پر تشدد
پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا
جوہر ٹاؤن کے علاقے میں 18ویں گریڈکے سرکاری افسر اور اس کی بیوی نے 10سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
تشدد کے باعث بچی کی آنکھیں سوج گئیں جب کہ جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹوں کے نشانات ہیں، پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جوہرٹاؤن کے علاقہ ایف بلاک میں 18ویں گریڈ کے سرکاری افسر عرفان نے سرگودھا کی رہائشی ام رباب کو گھر میں ملازمہ رکھا ہوا تھا، بچی کو عرفان اور اس کی بیوی نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اہل علاقہ نے پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو اطلاع کر دی جس پر پولیس نے ملزم عرفان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔