برینڈن مکولم نے ورلڈ کپ کی تیز ترین نصف سنچری جڑ دی
نیوزی لینڈ کے کپتان نے 18 گیندوں پر نصف سنچری بناکر ریکارڈ قائم کیا
ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف گروپ میں نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن مکولم نے میگا ایونٹ کی تاریخ کی تیزترین نصف سنچری جڑ ڈالی۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں جہاں کیوی بولرز نے انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے صرف 123 رنز پر پوری ٹیم کو ہی پویلین کی راہ دکھادی وہیں برینڈن مک کولم نے بھی انگلش بولرز کو نہیں بخشا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان نے صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری بناڈالی، انہوں نے25 گیندوں پر 8چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 77 بنائے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئز کے نام ہے انہوں نے یہ کارنامہ 16 گیندوں پر انجام دیا تھا۔