کراچی میں نامعلوم افراد نے طالب علم کو اغوا کے بعد آگ لگا سڑک پر پھینک دیا

واقعے کا مقدمہ بلوچ کالونی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک February 20, 2015
حارث جاوید کو تین روز قبل اعظم بستی کے قریب سے یونیورسٹی جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI: اختر کالونی میں نامعلوم افراد طالب علم کو اغوا کے بعد آگ لگانے کے بعد سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں نجی یونیورسٹی کے طالب علم حارث جاوید کو تین روز قبل اعظم بستی کے قریب سے یونیورسٹی جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔ گزشتہ رات اختر کالونی میں گاڑی میں سوار چند افراد نے حارث جاوید کو باہر نکالا اور اسے آگ لگا کر سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ حارث جاوید کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

حارث جاوید کو زندہ جلانے کے واقعے کا مقدمہ بلوچ کالونی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کی کوششیں کی جارہی ہیں۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں