پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج رات کرائسٹ چرچ میں مد مقابل ہوں گے

ویسٹ انڈیز کے خلاف بلے بازوں کو ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنا ہوگی، مصباح الحق


ویب ڈیسک February 20, 2015
امید ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کریں گے، مصباح الحق فوٹو:فائل

DHAKA: ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم آج رات ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترے گی۔

قومی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں آج رات پاکستانی وقت کے مطابق رات 3 بجے کرائسٹ چرچ کے ہیگلے کرکٹ گراؤنڈ میں اترے گی۔ گرین شرٹس نے کالی آندھی کے خلاف اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لئے بھرپور پریکٹس کی ۔ قومی ٹیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک سے 2 تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسپن بولر یاسر شاہ کو آرام دے کر ناصر جمشید کو ٹیم الیون کا حصہ بنایا جائے اور یونس خان مڈل آرڈر بلے باز کے طور پر ہی میدان میں اتریں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی لیکن بلے بازوں کو ذمہ دارانہ انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کرنا ہوگی، وہ کھلاڑی جو پرفارم نہیں کر پارہے، امید ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کریں گے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیزکے کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں آئرلینڈ کے خلاف شکست کے بعد پاکستان کے خلاف شکست کا سوچ بھی نہیں سکتے لیکن مخالف ٹیم مضبوط ہے اس لئے تمام کھلاڑیوں کو شکست کو بھلا کر میدان میں اترنا ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں