کراچی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی

بوتل میں بنے بم میں ایک کلو بارودی مواد کے ساتھ ٹائم ڈیوائس اور بیٹری نصب تھی، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار


ویب ڈیسک February 20, 2015
دہشت گردوں نے اس سے قبل بھی گل بہادر کو بم سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی فوٹو: ایکسپریس نیوز

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ملیر کے علاقے بھینس کالونی میں گھر کے باہر نصب بم کو ناکارہ بناکر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق بوتل میں نصب بم بھینس کالونی کے رہائشی گل محمد کے گھر کے باہر رکھا گیا تھا ، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد ناکارہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پہلی مرتبہ شیشے کی بوتل میں بم بنایا جس میں ایک کلو بارود موجود تھا اور اس کے ساتھ ٹائم ڈیوائس اور بیٹری بھی نصب تھی جب کہ اگر بم پھٹ جاتا تو اس سے علاقے کے بڑے حصے میں تباہی پھیل سکتی تھی۔

راؤ انوار کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے گل محمد کو ہی نشانہ بنائے جانے کی وجوہات کا ابھی تعین نہیں کیا جاسکتا اور تفتیش کے بعد اس کے اصل محرکات سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے اس سے قبل بھی گل بہادر کو بم سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم خوش قسمتی سے اس بم کو ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں