صدر مملکت نے سزائے موت کے 6 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں

جن مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کی گئیں ان کا تعلق سندھ سے ہے،ذرائع

متعلقہ جیل حکام کو تمام مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری کرانے کے لیے ضروری کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے، فوٹو: فائل

LONDON:
صدر مملکت نے سزائے موت کے 6 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردی ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے سندھ سے تعلق رکھنے والے سزائے موت کے 6 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردی ہیں جب کہ جن مجرموں کی اپیلیں مسترد کی گئی ہیں ان میں آچر عرف بھائی خان، عبدالعزیز، بشیر احمد، محمد فیصل، محمد افضل اور منور علی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے رحم کی اپیلیں مسترد کیے جانے کے فیصلے سے صوبائی محکمہ داخلہ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ رحم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد متعلقہ جیل حکام کو تمام مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری کرانے کے لیے ضروری کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے جس کے بعد ان مجرموں کے کسی بھی وقت ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد انہیں پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا۔
Load Next Story