لیبیا میں 3 بم دھماکے 25 افراد ہلاک اور 30 زخمی

دھماکوں میں پیٹرول پمپ، پولیس اسٹیشن اور حکومتی عہدیدار کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی حکام

بم دھماکے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائیہ کی کارروائی کے جواب میں کیے گئے ہیں، سکیورٹی حکام کا خدشہ، فوٹو : فائل

لاہور:
لیبیا میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک جب کہ 30 زخمی سے زائد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے مشرقی قصبے القبا میں 3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ بم دھماکے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائیہ کی کارروائی کے جواب میں کیے گئے ہیں جن میں پیٹرول پمپ، پولیس اسٹیشن اور حکومتی عہدیدار کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Load Next Story