برسبین میں بارش ہونے کی صورت میں شائقین کرکٹ کو ٹکٹ کے پیسے واپس کردیئے جائیں گے

کل مجموعی طور پر 25 یا اس سے کم اورز کا کھیل کھیلا گیا تو شائقین کو ٹکٹوں کے پیسے واپس کردیئےجائیں گے،ورلڈ کپ منتظمین

کوئنز لینڈ کے خراب موسم کے باوجود میچ کے حوالے سے تمام تیاریاں کی جارہی ہیں، آئی سی سی فوٹو:اے ایف پی

آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان کل کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش ہونے کی صورت میں شائقین کرکٹ کو ان کے ٹکٹ کے پیسے واپس کردیئے جائیں گے۔

ورلڈ کپ کے منتظمین نے کوئنز لینڈ میں خراب موسم کے باعث انتظامیہ سے آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان کل کھیلے جانے والے میچ سے متعلق بات چیت کی ہے تاکہ اگر میچ کے دوران بارش ہوئی تو پھر شائقین کرکٹ کے پیسے واپس کردیئے جائیں۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ اگر آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان مجموعی طور پر 25 یا اس سے کم اورز کا کھیل کھیلا گیا تو شائقین کو ٹکٹوں کے پیسے واپس کر دیئے جائیں گے۔


دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کل کے میچ کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس کے باوجود کہ کوئنز لینڈ کا موسم خراب ہے پھر بھی میچ کے حوالے سے تمام تیاریاں کی جارہی ہیں کیونکہ اس میچ کے لئے ہمارے پاس کوئی متبادل دن نہیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق میچ شروع ہونے سے قبل کوئی رکاوٹ پیش آرہی ہو تو اسے تاخیر سے بھی شروع کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے لئے دونوں ٹیموں کو کم از کم 20، 20 اوورز کا میچ کھیلنا لازمی ہے۔
Load Next Story