صومالیہ کے دارالحکومت میں خود کش حملہ ارکان اسمبلی سمیت 25 افراد ہلاک

خودکش حملہ آور نے مسجد میں گھس کر خود کو دھماکے سےاڑالیا جہاں کئی وزیر اورارکان اسمبلی نمازجمعہ ادا کررہے تھے،پولیس


ویب ڈیسک February 20, 2015
حملے کی ذمہ داری القاعدہ کی ذیلی تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے، حکام۔ فوٹو : اے ایف پی

UMERKOT: صومالیہ کے دارالحکومت میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ہوٹل میں دو بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ارکان اسمبلی سمیت 25افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پہلا دھماکا کار میں نصب بم کے پھٹنے سے ہوا جس کے بعد خودکش حملہ آور نے ہوٹل کی مسجد میں گھس کر فائرنگ شروع کردی اور اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا جہاں کئی ارکان اسمبلی اور حکومتی وزیر نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

حکام کے مطابق حملے کی ذمہ داری القائدہ کی ذیلی تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے جو کہ اس سے قبل بھی اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں