شیر شاہ ٹشو پیپر بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی

آتشزدگی کے دوران ایک موقع پر سڑک سے گزرنے والے 3 واٹر ٹینکروں سے بھی مدد لی گئی


Staff Reporter October 06, 2012
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ صبح 8 بجے لگی تھی جس پر دوپہر 2 بجے تک قابو پایا گیا۔ فوٹو: پی پی آئی

شیرشاہ میں ٹشو پیپر بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شیرشاہ میں واقع ٹشو پیپر بنانے والی مقامی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ، فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ پلاٹ نمبر F2-B پر قائم فیکٹری کے برابر والے پلاٹ میں ویلڈنگ کا کام چل رہا تھا کہ چنگاریاں اڑ کر فیکٹری کے احاطے میں رکھے ٹشو پیپر بنانے میں استعمال کیے جانیوالے خام مال پر گرگئیں ، فائر بریگیڈ کو مطلع کیا گیا جوکہ موقع پر پہنچ گئی۔

تاہم تاہم آگ بڑھتی چلی گئی جس کے بعد مزید گاڑیاں طلب کرلی گئیں ، آگ کے باعث علاقے میں دھوئیں کے بادل چھاگئے جبکہ ملازمین کو فوری طور پر فیکٹری سے باہر نکال لیا گیا تھا، فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ صبح 8 بجے لگی تھی جس پر دوپہر 2 بجے تک قابو پایا گیا، آتشزدگی کے دوران ایک موقع پر سڑک سے گزرنے والے 3 واٹر ٹینکروں سے بھی مدد لی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں