آج کی کہانی ثبوت

شہر پر سناٹا طاری تھا۔<br /> اچانک دو پولیس اہل کار موٹرسائیکل کے سامنے آگئے۔

ISLAMABAD:
شہر پر سناٹا طاری تھا۔
اچانک دو پولیس اہل کار موٹرسائیکل کے سامنے آگئے۔
رُکتے ہی سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔
''کون ہو؟ کدھر جارہے ہو؟ کیا کرتے ہو؟''
میں نے نام پتا بتایا۔ کہا؛ سودا لینے گیا تھا۔

سوالات جاری رہے، تو جھنجھلا اٹھا:
''بھائی، میں ایک عام آدمی ہوں!''
مجھے دبوچ کر وین میں پھینک دیا گیا۔
پولیس نے غیرملکی جاسوس کی گرفتاری کا دعویٰ کر دیا۔
پریس کانفرنس میں ثبوت کے سوال پر تھانے دار بگڑ گیا:
''ثبوت ہی ثبوت ہیں جی۔ مجرم 'عام آدمی' کی رٹ لگائے بیٹھا ہے۔ سامان سے جھاڑو نکلا ہے۔ اور جی۔۔۔ شکل بھی تھوڑی تھوڑی کیجروال سے ملتی ہے!''
Load Next Story