بھارت نژاد برطانوی فلمساز شان کو کاسٹ کرنے پاکستان آگئے

فلم کی شوٹنگ بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوگی،شان کی ہیروئن پریانکا یا سوناکشی ہوگی


Qaiser Iftikhar February 21, 2015
فیض نے پہلے شان کے بھائی اعجاز سے بات کی پھر پاکستان آ کر پروجیکٹ سے متعلق بتایا ۔ فوٹو : ایکسپریس

بھارت نژاد برطانوی فلم میکراپنی فلم کے مرکزی کردارمیں پاکستان فلم انڈسٹری پربرسوں سے راج کرنے والے اداکار شان کوسائن کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

کثیرسرمائے سے بننے والی فلم کی شوٹنگ جہاں بھارت کے شہرحیدرآباد میں کی جائے گی، وہیں اس کا بہت سا کام برطانیہ میں بھی عکبسند ہوگا۔ فلم میں شان کے مدمقابل پریانکا چوپڑا یا سوناکشی سنہا میں سے کسی ایک کاانتخاب کیا جائے گا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فیض نامی فلمسازکا تعلق بھارت کے شہرحیدرآباد سے ہے لیکن وہ اب برطانوی شہریت رکھتا ہے جب کہ برطانیہ میں اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں فلمیں بھی پروڈیوس کرتا ہے۔ اسی سلسلہ میں فیض کی ملاقات اداکارشان کے بھائی اعجازسے ہوئی توانھوں نے اپنے نئے پروجیکٹ میں پاکستانی اسٹارکوسائن کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

اس کے بعد فیض باقاعدہ شان سے ملاقات کے لیے پاکستان آئے اوردودن تک لاہورمیں قیام کیا۔ اس دوران جونہی فیض نے اپنی فلم کی کہانی اورمرکزی کردار سے آگاہ کیا توانھوں نے اس پروجیکٹ میں کام کرنے کی رضامندی ظاہرکردی ہے لیکن تاحال کوئی معاہدہ پردستخط نہیں کیے گئے ہے۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شان اورفیض کے درمیان ہونے والی ملاقات خاصی خوشگواررہی ہے بلکہ شان نے فلم میں کام کرنے کے لیے معاوضہ کے معاملات بھی تاحال طے نہیں کیے ہیں۔

دوسری جانب فیض کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ ہے کہ فیض اپنی فلم کے دیگرکرداروں کے لیے پاکستانی اداکاراؤں میں سے بھی کسی ایک کومنتخب کرینگے۔ اس سلسلہ میں انھوں نے اپنے ایک قریبی دوست سے مشاورت بھی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں