بھارت کے پاس ورلڈ کپ ٹرافی کے دفاع کیلیے معیاری بولنگ اٹیک نہیں ہوگ

بھارت کے پاس ایسی کوالٹی بولنگ نہیں کہ وہ ورلڈ کپ ٹرافی اس مرتبہ بھی اپنے قبضے میں رکھ پائیں، سابق آسٹریلوی پیسر


Sports Desk February 21, 2015
ورلڈ کپ ٹرافی کیلیے میری فیورٹ ٹیم جنوبی افریقہ ہے، راڈنی ہوگ۔ فوٹو: فائل

سابق آسٹریلوی پیسر راڈنی ہوگ کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس ورلڈ کپ جیتنے کیلیے بولنگ اٹیک نہیں ہے وہ صرف امیش یادیو کے بل بوتے پر اعزاز کا دفاع نہیں کرپائے گا۔

انھوں نے کہا کہ میں بھارتی بولنگ سے بالکل متاثر نہیں ہوا، ان کے پاس ایسی کوالٹی نہیں کہ وہ ورلڈ کپ ٹرافی اس مرتبہ بھی اپنے قبضے میں رکھ پائیں، 63 سالہ ہوگ کو 123 ٹیسٹ اور85 ون ڈے وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے، انھوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ ٹرافی کیلیے میری فیورٹ ٹیم جنوبی افریقہ ہے، ان کے پاس دنیا کا بہترین فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور بہترین بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز موجود ہے

انھوں نے بھارتی بولنگ اٹیک کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس موجود محمد شامی اور موہت شرما صرف نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں حریف بیٹسمینوں کیلیے کچھ مشکلات پیدا کرسکتے ہیں، آسٹریلوی وکٹوں پر وہ زیادہ موثر نہیں ہوں گے، البتہ اسپنرز ایشون اور رویندرا جڈیجا سڈنی یا ایڈیلیڈ کی وکٹوں پر کامیاب ہوسکتے ہیں، صرف امیش یادیو میں اچھے اسپیڈ اسٹار بننے کے آثار دکھائی دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |