متحدہ عرب امارات کی ٹیم میں کراٹے کڈ بھی موجود

ٹیم میں شامل بھارتی نژاد کرشنا چندرن کی شرٹ کے عقب میں بھی درج ’ کراٹے ‘ لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔


Sports Desk/AFP February 21, 2015
ٹیم میں شامل بھارتی نژاد کرشنا چندرن کی شرٹ کے عقب میں بھی درج ’ کراٹے ‘ لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔۔ فوٹو : فائل

ورلڈ کپ میں شامل پلیئرز کی مختلف عرفیت نے شائقین کو دلچسپی کا سامان فراہم کردیا۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو ' کراٹے کڈ' کی خدمات میسر ہیں،بنگلہ دیشی اوپنر انعم الحق کو ان کی عمدہ تکنیک پر ' بیجوئے ' کا لقب ملا ہوا ہے، جس کے معنی بنگلہ دیشی زبان میں 'فتح' کے ہیں، انھیں یہ نام اسکول ٹیچر نے یوم ولادت کی مناسبت سے دیا تھا، میگا ایونٹ میں اپنی جرسی کے عقب میں انھوں نے 'بیجوئے ' ہی لکھ رکھا ہے، اسی طرح یواے ای کی ٹیم میں شامل بھارتی نژاد کرشنا چندرن کی شرٹ کے عقب میں بھی درج ' کراٹے ' لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔

پاکستانی کپتان مصباح سے بھی ' ٹک ٹک' کی منفی عرفیت جڑی ہوئی ہے، کھیل میں انکی سست روی کے سبب شائقین نے انھیں یہ لقب دیا، حالانکہ گذشتہ برس نومبر میں انھوں نے 56 گیندوں پر دنیا کی تیزترین ٹیسٹ سنچری کاریکارڈ بھی بنایا تھا، مصباح نے بھارت کیخلاف بھی ورلڈ کپ کے ابتدائی مقابلے میں سب سے زیادہ 76رنز بنائے لیکن ٹیم ہارگئی تھی،آسٹریلوی آل راؤنڈر میکسویل کو2013 کے آئی پی ایل میں ایک ملین ڈالر کا معاہدہ ملنے پر ' بگ مین شو' کی عرفیت ملی تاہم وہ اس کے بجائے ' میکسی ' کی عرفیت کو اپنے لیے بہترین خیال کرتے ہیں۔

ماضی میں انھوں نے کہا تھا کہ میں ایک زمانے میں انگلینڈ میں پب کرکٹ ٹیم میں کھیلتا تھا اور پھر اچانک ایک ماہ بعد کینگرو اسکواڈ میں جگہ مل گئی، یہ سب کچھ اچانک ہوا، اسکاٹ لینڈ کے6 فٹ 5 انچ کی قامت رکھنے والے سیمر الیسڈر ایوانز کا عرفی نام ' میلمین' ہے، یہ کارٹون فلم ' میڈغاسکر' کے کردار کا بھی نام ہے ، ایوانز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میلمین کی عرفیت ہی استعمال کرتے ہیں، اسی طرح انگلش کپتان ایون مورگن کو بھی ویلنگٹن کی میئر نے گذشتہ دنوں ' نیا نام ' دیا، انھوں نے ان کا تعارف ' ایون روجرز ' کے طور پر کرایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں