وعدے نہیں انعامات ایکسپریس پبلیکیشنز کی ’جوش کرکٹ ورلڈ کپ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میچ سے متعلق سوالوں کے جواب دیکر لاہور کے عبدالجبار اور ساہیوال کے ذیشان فوڈ فیکٹریاں جیت گئے

ایکسپریس پبلیکیشنز اور میکڈونلڈز پاکستان کی جانب سے انگلینڈ نیوزی لینڈ میچ کے درست جواب دینے پر لاہورکے عبدالجبار کو ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ شرمین خرم انعام دے رہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ایکسپریس پبلیکیشنز، میکڈونلڈ پاکستان اور فاسٹ فوڈ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری ''جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم'' میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈ کپ2015 کے سلسلے میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق سوالوں کے درست جواب دیکر لاہور کے عبدالجبار نے بڑی اور ساہیوال کے ذیشان علی نے چھوٹی فوڈ فیکٹری جیت لی۔ عبدالجبار نے2 جبکہ ذیشان نے ایک سوال کا درست جواب دیا تھا۔ لاہور میں ایکسپریس پبلیکیشنز کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ مس شرمین خرم نے عبدالجبار جبکہ ساہیوال میں نمائندہ ایکسپریس اقبال حسین کمبوہ نے ذیشان علی کو فوڈ فیکٹری بطور انعام دی۔


اس موقع پر عبدالجبار اور ذیشان علی نے ایکسپریس پبلیکیشنز اور میکڈونلڈ پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ہوں یاکھیل کا میدان، ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔ دونوں نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ2015 میں قوم کو پاکستان کرکٹ ٹیم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ قومی ٹیم نہ صرف آؔج ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی بلکہ اگلے پول میچوں میں بھی فتح حاصل کر کے قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی۔



انھوں نے کہا کہ ایکسپریس پبلیکیشنز کی طرف سے انعام ملنا ایک اعزاز ہے، دیگر اداروں کو بھی کرکٹ کے شائقین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ واضح رہے ''جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس، میکڈونلڈ کے'' اسکیم کے تحت اب تمام میچز کے دوران 3 آسان سوالوںکے درست جواب دینے پر موٹرسائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دیئے جائیں گے۔ صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کیے جاتے ہیں۔
Load Next Story