ہلیری کلنٹن نے اپنے شوہر کی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کیلیے لابنگ کی رپورٹ میں انکشاف

بطور وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے 15 پبلک پرائیوٹ کمپنیاں بھی بنائیں۔

بطور وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے 15 پبلک پرائیوٹ کمپنیاں بھی بنائیں۔۔ فوٹو :فائل

سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کے بارے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ انھوں نے بطور وزیر خارجہ اپنے شوہر بل کلنٹن کی فلاحی تنظیم کو فائدہ پہنچانے کے لیے لابنگ کی جس کے بعد امریکا کی 60 کمپنیوں نے مجموعی طور پر 2کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کے عطیات دیے۔


ہلیری کلنٹن نے ان کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے حکومت کو پالیسی تبدیل کرنے پر مجبورکیا۔ بطور وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے 15 پبلک پرائیوٹ کمپنیاں بھی بنائیں جومحکمہ خارجہ سے رابطے میں تھیں۔ یہ تنازع ایسے وقت سامنے آیا جب ہلیری کلنٹن امریکی صدارت کا انتخاب لڑنے کی تیاری کررہی ہیں۔
Load Next Story