پاکستانی عمرہ زائرین کے فنگرپرنٹس کی تصدیق روک دی گئی
تحفظات کے بعد سعودی حکومت نے اعتماد کمپنی کو پاکستان میں کام سے روک دیا ہے۔
پاکستانی عمرہ زائراین کے فنگر پرنٹس اور بائیو میٹرک سٹم کے تحت کوائف کی تصدیق کیلیے آپریشن شروع کرنیوالی '' اعتماد کمپنی'' کو سعودی وزارت خارجہ نے تاحکم ثانی کام کرنے سے روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اعتماد کمپنی کے حکام نے عمرہ کی روانگی کیلیے جانیوالے پاکستانیوں کی بائیو میٹرک سٹم کے تحت تصدیق کا کام 6 ماہ قبل شروع کیا تھا جس کیلیے ملک بھر میں 4 سینٹر بھی قائم کیے گئے تھے۔ اعتماد کمپنی سے تصدیق کیلیے عمرہ زئراین کو 500 روپے فی کس کے حساب سے ادائیگی کرناہوتی تھی جس پرزائرین اور حج کمپنیوں نے بھی تحفظات کا اظہار کیاتھاجس کے بعدسعودی حکومت نے اعتماد کمپنی کو پاکستان میں کام سے روک دیا ہے۔
ایکسپریس کے رابطے پر مذکورہ کمپنی کے جنرل منیجر طارق نے بتایا کہ عمرہ زائرین کیلیے بائیو میٹرک سسٹم سعودی حکومت کی اجازت سے شروع کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس نظام سے عمرہ زائرین کی ایجنٹوں سے جان چھوٹ جانی تھی جو انہیں ویزے کے حصول اور دیگر چارجز کے نام پر تنگ کرتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اعتماد کمپنی نے ملک بھر میں سنٹر قائم کرنے تھے ایک سینٹر میں6سے 7 ہزار لوگوں کی تصدیق ہو سکتی تھی ۔ سعودی وزارت خارجہ کی اجازت کے بعد پاکستان میں دوبارہ آپریشن شروع کیا