پاکستان کی قیام امن کے لئے کوششیں قابل ستائش ہیں افغان صدر

وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک مل کر دہشت گری کے مکمل خاتمے کے لئے کام کریں، اشرف غنی


ویب ڈیسک February 21, 2015
وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک مل کر دہشت گری کے مکمل خاتمے کے لئے کام کریں، اشرف غنی۔ فوٹو:فائل

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے خطے میں قیام امن اور مفاہمت کے لئے کی گئی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں رونما ہونے والے دو بڑے سانحات نے دونوں ممالک کو قریب کر دیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک دہشت گری کے مکمل خاتمے کے لئے مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد پاکستان کی جانب سے خطے کے استحکام کے لئے کی گئی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں جب کہ افغانستان کے دشمنوں کو اپنا دشمن قرار دینا قابل ستائش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں