پاکستان کی قیام امن کے لئے کوششیں قابل ستائش ہیں افغان صدر
وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک مل کر دہشت گری کے مکمل خاتمے کے لئے کام کریں، اشرف غنی
افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے خطے میں قیام امن اور مفاہمت کے لئے کی گئی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں رونما ہونے والے دو بڑے سانحات نے دونوں ممالک کو قریب کر دیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک دہشت گری کے مکمل خاتمے کے لئے مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد پاکستان کی جانب سے خطے کے استحکام کے لئے کی گئی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں جب کہ افغانستان کے دشمنوں کو اپنا دشمن قرار دینا قابل ستائش ہے۔