ورلڈ کپ میں فتح کے لئے کھلاڑیوں کو متحد ہوکر کھیلنا ہوگا مصباح الحق

پے درپے شکستوں کے بعد ہمیں ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنی حکمت عملی پر دوبارہ غور کرنا ہوگا، کپتان قومی ٹیم


ویب ڈیسک February 21, 2015
پاکستانی ٹیم پہلے بھی مشکلات سے گزر کر میچز جیتی اور اب بھی یہ صلاحیت رکھتی ہے، مصباح الحق فوٹو: اے ایف پی/ فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پے درپے شکستوں کے بعد ہمیں ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنی حکمت عملی اور ٹیم کی پرفارمنس سے متعلق دوبارہ سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔

کرائسٹ چرچ میں ویسٹ انڈیز سے میچ ہارنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ آج کے میچ میں ہماری پرفارمنس تینوں شعبوں میں مایوس کن رہی، وکٹ میں نمی کے باعث بولرز شروع میں وکٹ نہیں لے سکے جب کہ ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ لائن ناکام ہوئی، صہیب مقصود اور عمر اکمل نے ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ہمیں اگر ورلڈ کپ میں آگے جانا ہے تو انفرادی کھیل کے بجائے ٹیم بن کر کھیلنا ہوگا اور اگلے میچز جیتنے کے لئے سخت محنت کرنی ہوگی۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم پہلے بھی مشکلات سے گزر کر میچز جیتی اور اب بھی یہ صلاحیت رکھتی ہے، ٹیم کو فتح کے راستے پر گامزن کرنے کے لئے ہمیں اپنی حکمت عملی پر دوبارہ سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں