اسلام آباد میں خاتون نے شوہر اور 3 بچیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

کوثرشاہدہ اور فاروق خٹک کے درمیان جھگڑا رہتا تھا صبح ناشتے کے وقت بھی دونوں میں جھگڑا ہوا، آئی جی پولیس


ویب ڈیسک February 21, 2015
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی بچے کو اسپتال پہنچایا جہاں زخمی بچے کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ فوٹو:ایکسپریس/وسیم نذیر

سیکٹر جی سکس میں خاتون نے گھریلو جھگڑے پر شوہر اور 3 بچیوں کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس کے رہائشیوں نے پولیس کو ایک مکان سے فائرنگ کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مکان میں داخل ہوئی تو اسے اندر سے ایک خاتون، مرد اور 3 بچیوں کی لاشیں ملیں جب کہ ایک بچہ زخمی تھا، پولیس نے فوری طور پر لاشوں اور زخمی بچے کو اسپتال پہنچایا جہاں زخمی بچے کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ زخمی بچے نے بیان ریکارڈ کرایا ہے جس کے مطابق اس کی والدہ کوثر شاہدہ اور والد فاروق خٹک کے درمیان جھگڑا رہتا تھا، صبح ناشتے کے وقت بھی دونوں میں جھگڑا ہوا، اس دوران اس کے والد بچوں کو باہر لے جارہے تھے کہ والدہ نے فائرنگ کرکے پہلے والد کو گولیاں ماری پھر چاروں بچوں پر فائرنگ کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں