سانحہ پشاور کا ایک اور زخمی طالب علم اسحاق امین دم توڑ گیا
اسحاق گزشتہ 2 ماہ سے سی ایم ایچ پشاور میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھا
آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور طالب علم دم توڑ گیا ہے جس کے بعد سانحے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 150 ہوگئی۔
آرمی پبلک اسکول میں میٹرک کا طالب علم اسحاق امین پشاور کے علاقے لوتھیہ کا رہائشی تھا، اسحاق گزشتہ 2 ماہ سے سی ایم ایچ پشاور میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھا جو آج خالق حقیقی سے جاملا جس کے بعد سانحے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 150 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے کئی طالب علم اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ ایک زخمی طالب علم برطانیہ کے شہر برمنگھم کے اسپتال کوئن الزبتھ میں زیرعلاج ہے جس کے اخراجات حکومت پاکستان ادا کررہی ہے۔