سانحہ بلدیہ کیس کے تفتیشی افسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

تفتیشی افسر کی تنخواہ بھی روک لی جائے، عدالت کا حکم


ویب ڈیسک February 21, 2015
پولیس حکام آئندہ سماعت میں تفتیشی افسر اور فیکٹری مالکان اور مقدمے میں نامزد ملزمان کو پیش کریں، عدالت فوٹو: فائل

عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کے تفتیشی افسر جہانزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں ہوئی جہاں دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر جہانزیب کے بار بار بلائے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ تفتیشی افسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں اور اس کی تنخواہ بھی روک لی جائے۔ عدالت نے پولیس حکام کو آئندہ سماعت میں تفتیشی افسر اور فیکٹری مالکان اور مقدمے میں نامزد ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |